فلمی ویب سائٹ ’’کوئی موئی‘‘ کے مطابق متعدد بالی وڈ ستارے دبئی میں قیمتی پراپرٹیز رکھتے ہیں جن میں سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی شامل ہیں، سمندر کنارے ولاز، آسمان کو چھوتی عمارتوں میں لگژری اپارٹمنٹس اور شہر کی چمکتی روشنیوں نے انڈین فلم اسٹارز کو عرصے سے اپنی جانب مائل کر رکھا ہے۔
شاہ رخ خان
شاہ رخ خان کا پام جمیرہ میں واقع شاندار گھر ’جنّت‘ 18 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے جس میں پرائیویٹ بیچ، جم اور سوئمنگ پول جیسی لگژری سہولیات موجود ہیں۔ گھر کی اندرونی سجاوٹ گوری خان نے خود ڈیزائن کی ہے۔ اس کی مالیت تقریباً ایک ارب بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔
سلمان خان
سلمان خان کا دبئی کے ’ڈاؤن ٹاؤن‘ ایریا میں پرتعیش اپارٹمنٹ ہے جو برج خلیفہ کے قریب واقع ہے اور دبئی کے دوروں میں وہ اکثر وہیں قیام کرتے ہیں۔
انیل کپور
اداکار انیل کپور نے دبئی کے مہنگے علاقے ’الفُرجان‘ میں دو بیڈز پر مشتمل ایک جدید اپارٹمنٹ لے رکھا ہے جس کی قیمت تقریباً تین کروڑ روپے ہے۔
سونم کپور نے ٹوئٹر پر نانی کے ساتھ یادگار تصویر پوسٹ کرکے مداحوں کو نانی کے دنیا سے گزرجانے کی اطلاع دی، فوٹو؛ فائل
شلپا شیٹی
اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے پاس بھی دبئی میں شاہانہ گھر موجود ہے۔ راج کندرا نے شادی کی سالگرہ پر شلپا کو برج خلیفہ کی 19ویں منزل پر 50 کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا تھا، جسے بعد میں فروخت کر کے دونوں نے پام جمیرہ میں ایک نیا وِلا خرید لیا۔
ایشوریا رائے
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن بھی دبئی کی شان و شوکت کا حصہ ہیں۔ ان کا جمیرہ گالف اسٹیٹس میں واقع وِلا 2016 میں 16 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔ یہاں پول، باغیچہ اور گالف کورس جیسی سہولیات موجود ہیں۔
ثانیہ مرزا
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ پام جمیرہ ہی میں رہائش پذیر ہیں۔ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد انہوں نے 13 کروڑ روپے مالیت کا دو منزلہ گھر خریدا تھا، جس میں سوئمنگ پول، نماز کا کمرہ اور واک اِن کلوزٹ بھی موجود ہے۔