بمراہ کا ٹمبا باووما سے متعلق انتہائی نامناسب تبصرہ، پابندی کا امکان؟

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما سے متعلق انتہائی نامناسب تبصرے پر مشکل میں پھنس گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں ٹمبا باووما پر ایل بی ڈبلیو مسترد ہونے کے بعد بھارتی کھلاڑی ریویو لینے یا نہ لینے سے متعلق مشورہ کررہے تھے۔

اس دوران جسپریت بمراہ نے باووما کے قد کا مذاق اڑاتے ہوئے نامناسب اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے تحت آرٹیکل 2.1.4 کے زمرے میں آسکتا ہے۔

Mocking someone’s height can be seen as offensive and discriminatory sometimes. What do you make of Jasprit Bumrah’s comment about Temba Bavuma? Should such remarks be condemned in sports? pic.twitter.com/v2Fq6HWvl8
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) November 14, 2025

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.1.4 کی خلاف ورزی لیول 1 کا جرم ہے، جس میں کھلاڑی کو سرزنش، میچ فیس کا 50 فیصد تک جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ جسپریت بمراہ کو حال ہی میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جاچکا ہے۔

اگر کوئی کھلاڑی 24 ماہ کے اندر چار یا اس سے زیادہ ڈی میرٹ پوائنٹس تک پہنچ جاتا ہے، تو وہ معطلی پوائنٹس میں تبدیل ہو جاتے ہیں جس کے نیتجے میں ایک ٹیسٹ میچ یا دو ون ڈے/ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

Similar Posts