خیبرپختونخوا حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی لگادی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت کے پی کے حکومت نے یکم تاریخ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی آخری تاریخوں میں ادائیگیاں کی گئیں، جس سے مشکلات کا سامنا رہا، لہٰذا تنخواہیں اور پنشنز ہر ماہ کی یکم کو جاری کی جائیں۔