متحدہ عرب امارات میں تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر سرکاری اور نجی اداروں میں دو دن کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2 اور 3 دسمبر (منگل اور بدھ) کو عام تعطیل ہوگی۔

چونکہ امارات میں ہفتہ وار چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے، اس لیے قومی دن کی چھٹیوں کے ساتھ نجی شعبے میں کام کرنے والوں کو پانچ دن میں کل چار چھٹیاں میسر آئیں گی۔ جبکہ سرکاری ملازمین کو بھی  چار روزہ چھٹی ملے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا قومی دن ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ 2 دسمبر 1971 کو ابوظبی، دبئی، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ اور فجیرہ کی ریاستیں متحد ہوئیں، اور اسی اتحاد کے بعد اس ملک کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا۔

Similar Posts