سندھ میں ایک اور کنویں سے تیل کی پیداوار شروع ہوگئی۔
ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق او جی ڈی سی کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے، او جی ڈی سی کے صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع پاساکھی 14 کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے، اس کنویں سے یومیہ 1100 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے، پاساکھی نارتھ ڈی اینڈ پی ایل میں او جی ڈی سی کا ورکنگ انٹرسٹ 100 فیصد ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق او جی ڈی سی نے پاساکھی-14 کی ڈرلنگ 2183 میٹر گہرائی تک مکمل کی، کنویں میں آر ایس ایس، ایم ڈبلیو ڈی اور نائٹرائیفائیڈ مڈ سسٹم پہلی بار استعمال کیا گیا، پاساکھی-14 میں بہترین پروڈکشن ڈیلیوری کے لیے جدید ای ایس پی ٹیکنالوجی نصب کی گئی، کمپنی کی جانب سے ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ میں مسلسل سرمایہ کاری جاری ہے۔