پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئر مین محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کے لیے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پر امن پاکستان کے ساتھ ہمارے مخلص دوست سری لنکا اور کرکٹ کی بھی جیت ہوئی ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس، تھینک یو سری لنکا۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم،فخر زمان اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم دوسرا ون ڈے سیریز جیتی۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔شائقین کرکٹ نے سری لنکن ٹیم کو پوری طرح سپورٹ کیا ۔