ڈیرہ اسماعیل خان: پاک فوج کے تعاون سے شیرانی قوم کا گرینڈ امن جرگہ

0 minutes, 0 seconds Read

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پاک فوج کے تعاون سے شیرانی قوم کے مشران و عمائدین کا گرینڈ امن جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام، اساتذہ کرام اور دیگر مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔

شرکاء نے علاقے میں امن کے قیام اور فتہ الخوارج کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

جرگہ میں شامل مشران و عمائدین نے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز کی جرات مندانہ قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ حکام کے ساتھ مل کر فتنہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

مقامی بریگیڈ کمانڈر نے خصوصی طور پر جرگہ میں شرکت کی اور شرکاء کو علاقے میں امن کے قیام کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

جرگہ میں شریک مشران و عمائدین، علماء اور مشائخ کرام نے علاقے میں تعلیم، صحت، خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے پاک فوج کی کی جانے والی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

Similar Posts