سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سجل نے احد کو ایکس پر فالو کیا ہے، جو طلاق کے بعد ایک غیر متوقع اقدام ہے اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔احد اور سجل کے کچھ مداح اسے پھر سے ’دوستی‘ قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر ماضی کی رومانوی جوڑی کی واپسی کی امید باندھ رہے ہیں تاہم بظاہر یہ ایکس اکاؤنٹ جعلی لگ رہا ہے۔
یاد رہے کہ سجل اور احد کی جوڑی نے 2017 کے مقبول ڈرامے ‘یقین کا سفر’ سے شہرت حاصل کی تھی، جہاں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا تھا۔
اس کیمسٹری نے حقیقی زندگی میں بھی محبت کا روپ دھارا اور جون 2019 میں اس جوڑے نے منگنی اور 14 مارچ 2020 کو ابوظہبی میں شادی کرلی۔ تاہم یہ رشتہ زیادہ وقت نہیں چل سکا اور دو سال بعد تعلقات میں کشیدگی بڑھنے کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی جس پر کبھی دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سجل کی احد سے علیحدگی کے باوجود بھی ان کے خاندان سے پیشہ ورانہ تعلقات برقرار ہیں۔ سجل ان دنوں احد کے والد، سینئر اداکار آصف رضا میر کے ساتھ ڈرامہ ‘میں منٹو نہیں ہوں’ میں کام کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔