سعودی عرب کا ایف–35 جیٹ خریدنے کا امکان، پینٹاگون کی خفیہ رپورٹ میں خدشہ ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ایف–35 اسٹیلتھ فائٹر جیٹس فراہم کرنے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے یہ بات فضائی سفر کے دوران ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب نے بڑی تعداد میں جدید لڑاکا طیاروں کی درخواست کی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ سعودی قیادت ”بہت سارے 35 لینا چاہتی ہے، بلکہ اس سے بھی زیادہ فائٹر جیٹس خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے“۔

صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اگلے ہفتے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم اقتصادی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

بھارتی فضائیہ کا ایک اور تربیتی طیارہ گر کر تباہ

ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ صرف ملاقات نہیں بلکہ سعودی عرب کو عزت دینے کا ایک اہم موقع ہے“۔


AAJ News Whatsapp

انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ سعودی عرب جلد ابراہم معاہدوں میں شمولیت اختیار کرے گا، جن کے تحت کئی مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے۔

تاہم سعودی عرب نے واضح کر رکھا ہے کہ فلسطینی ریاست کا روڈ میپ طے کیے بغیر وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا۔

ادھر امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کی ایک خفیہ رپورٹ نے ایف–35 طیاروں کی ممکنہ فروخت پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر سودہ طے ہوا تو خدشہ ہے کہ چین اس ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

ترکیہ کا فائر فائٹنگ طیارہ کروشیا میں گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران ایک اور اہم اعلان بھی کیا کہ ”ہم بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اپنے ایٹمی تجربات کریں گے“۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم اگلے ماہ بی بی سی کے خلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے جا رہی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق سعودی ولی عہد منگل کو واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاعی شراکت داری، جدید اسلحے کی خریداری اور اقتصادی تعاون کے نئے معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

Similar Posts