اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

0 minutes, 0 seconds Read

سانحہ جعفرایکسپریس پردہشت گردوں کے حملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اظہار مذمت کیا ہے، سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔

بلوچستان میں جعفرایکسپریس پردہشت گردی کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کردی، سلامتی کونسل نے کہا کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن و سلامتی کیلئے سخت خطرہ ہے، سلامتی کونسل نے تمام ریاستوں کو پاکستان کے ساتھ فعال تعاون پر زوردیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جعفرایکسپریس حملے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے بھی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا ہر قسم کی دہشت گردی مسترد کرتے ہیں۔

انھوں نے دہشت گردی کے خلاف حکومتِ پاکستان اورعوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اورمتاثرین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے بھی جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا ہر قسم کی دہشت گردی مسترد کرتے ہیں۔

انھوں نے دہشت گردی کے خلاف حکومتِ پاکستان اورعوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اورمتاثرین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

Similar Posts