وزیراعظم شہبازشریف کل پاورسیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے، آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدات پر تفصیلات بتائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کا اعلان کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس میں 6 سے 8 روپے فی یونٹ کمی زیر غور ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم خود کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل آئی پی پیز (نجی بجلی گھروں) کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدات کی تفصیلات بھی بتائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کل دوپہر 2 بجے پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اہم وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم شرکا سے اہم خطاب بھی کریں گے اور بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی پر باضابطہ اعلان متوقع ہے۔