جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست پر بڑی پیشرفت

جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس شہرام سرور پیر کو سماعت کریں گے، جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی رشوت کیس: این سی سی آئی کے گرفتار 7 افسران مستعفی

درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست جسمانی ریمانڈ پر دس روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔

Similar Posts