پنجاب میں طویل انتظار کے بعد بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب میں طویل انتظار کے بعد بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں طویل انتظار کے بعد بالآخر بادل برس پڑے۔ لاہور، چونیاں، فاروق آباد، جھنگ، سرگودھا، میاں چنوں اور پتوکی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

لاہورشہر میں مختلف مقامات پر بارش جن میں گلبرگ ، گارڈن ٹاؤن ، مزنگ، سمن آباد ، فرخ آباد، لکشمی چوک، نابھہ روڈ، فیصل ٹاؤن کے اطراف علاقے شامل تھے۔

بارش کے باعث شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، تاہم کچھ علاقوں میں بارش نے مشکلات بھی پیدا کیں۔ چونیاں میں بارش کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Similar Posts