پی ٹی آئی کے بیرون ملک موجود رہنما کو بڑا ریلیف مل گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسپین میں موجود رہنما مونس الٰہی کے انٹرپول وارنٹ کا معاملہ نمٹا دیا گیا اور انہیں کلین چیٹ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرپول نے مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے دی گئی درخواست ناکافی شواہد کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔

حکومت پاکستان نے انٹرپول کو مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے رجوع کیا تھا تاہم انٹرپول نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔

سیکریٹری جنرل انٹرپول نے بتایا کہ انٹرپول نے معاملے پر فریقین کو سنا اور یہ معاملہ انٹرپول کے دائرہ کار کا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل کریمینل پولیس آرگنائزیشن کی جانب سے باضابطہ لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مونس الہٰی طویل عرصے سے بیرون ملک ہیں اور ان کے خلاف حکومت نے متعدد مقدمات بنا رکھے ہیں اور حکومت مونس الہٰی کے حوالے سے انٹرپول کا تعاون چاہتی تھی۔

Similar Posts