عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارے سونی پکچرز نے لبوبو ڈول پر فلم بنانے کے رائٹس خرید لیے اور ہفتے کے روز اس کا باضابطہ اعلان بھی کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لوبوبو گڑیا دراصل کھلونے کے طور پر دنیا بھر میں جانا پہچانا جاتی ہے تاہم اب اس کریکٹر پر ہالی ووڈ میں فلم بنے گی۔
سونی پکچرز کی جانب سے اس اعلان کے بعد فیشن کی دنیا اور سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی ہے کیونکہ اس کو ایک مثبت اور اچھی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔
ہالی ووڈ رپورٹر اوور کے مطابق فلم کی تیاری ابتدائی مرحلے میں ہے اور اسے ایک بڑی فرنچائز کی طرف سے بنائے جانے کی امید ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ پکچر لائیو ایکشن پر بنے گی یا پھر اینیمیٹڈ ہوگی۔
لبوبو گڑیا کو ہانگ کانگ کے آرٹسٹ کاسنگ لنگ نے 2015 میں دی مونسٹر نامی بک سیریز تخلیق کیا جس کے بعد مشہور چینی کمپنی پاپ مارٹ نے اسے متعارف کرایا تھا۔
اس کھلونے کو دنیا بھر میں بلائنڈ باکس کی وجہ سے مقبولیت ملی۔ مگر یہ بلائنڈ باکس کیا ہے، اس کا مطلب کہ خریدار کو آرڈر دیتے وقت معلوم نہیں ہوتا تھا کہ اُسے کون سا ڈیزائن ملے گا تاہم یہ بھی طے تھا کہ کھلونا گڑیا کا جو بھی ڈیزائن ہوگا وہ قابل قبول ہوگا۔
اس کھلونے کو 2024 میں عالمی شہرت اُس وقت ملی جب اداکارہ کم کارڈیشن، امریکی گلوکارہ و ریپر ریحانہ نے استعمال کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ دنیا بھر میں اس کا بطور فیشن استعمال ہوا۔
میڈونا نے اپنی 67ویں سالگرہ پر لبوبو کا کیک بنوایا اور پھر ہالووین کے تہورا میں گڑیا کی طرح کا روپ دھارا تھا۔
ایک برس قبل تک لبوبو مارکیٹ میں دستیاب نہیں تھے اور کمپنی کا کہنا تھا کہ مانگ اتنی بڑھ گئی ہے کہ سپلائی زیادہ ہونے کے باوجود ہم طلب کو پورا نہیں کرپارہے۔
اسی اثنا مارکیٹ میں کھلونے کی جعلی کاپی بھی آئے جس پر امریکی حکومت نے وارننگ بھی جاری کی اور شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ کھلونا خریدتے وقت محتاط رہیں۔
معروف اقتصادی جریدے پاپ مارٹ کی رپورٹ کے مطابق لبوبو کی فروخت سے کمپنی نے رواں سال کے پہلے 6 مہینوں میں 670 ملین ڈالر کمائے جو گزشتہ سال سے 670 فیصد زیادہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریکارڈ فروخت ماضی کے شہرہ آفاق کھلونوں ہاٹ وہیلز اور باربی سے بھی زیادہ ہے۔