لاہور؛ عامل کے جادو کا اثر، شہری 60 لاکھ مالیت کے زیورات خود اٹھا کر دے آیا

شاد باغ میں عامل نے شہری عبداللہ پر جادو کرکے 60 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق جادوگر عامل نے شہری عبداللہ کو ہپنوٹائز کیا اور گھر پر واردات کرکے فرار ہوگئے، متاثرہ شہری نے 60 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات خود ہی عامل کو دے دیے۔

پولیس نے متاثرہ شہری عبداللہ کی مدعیت میں نامعلوم عامل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عامل نے مجھے چینی کھلائی اور کچھ کلمات دہرائے پھر مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی، عامل نے میرے گھر سے زیورات لیے اور لیکر فرار ہوگیا۔

متاثرہ شہری خود ہی عامل کو سامان دیکر موٹر سائیکل پر چھوڑ کر آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

Similar Posts