وفاقی آئینی عدالت کے بینچ 1 میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہیں۔
بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں جبکہ بینچ 3 جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل ہے۔ آئینی عدالت آج سے مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔
آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اظہر رضوی سیکنڈ فلور پر بیٹھیں گے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالتیں بھی سیکنڈ فلور پر قائم کی گئی ہیں۔
عدالتوں کی منتقلی کے باعث دو ججز کی سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی جس میں جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی کازلسٹ شامل ہے۔
دو ججز کی حلف برداری
وفاقی عدالت کے دو جج جسٹس روزی خان اور جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نئے ججز سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جس میں وفاقی عدالت کے ججز، آئینی عدالت کے ججز، لاء افسران و عدالتی اسٹاف شریک ہوا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی کمرہ عدالت نمبر دو میں وفاقی آئینی عدالت کا بورڈ لگ گیا۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین مقدمات کی کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔