شہر قائد میں ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل اسٹریٹ سیون اے فیز 5 میں فلیٹ سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 17 سالہ زینب کے نام سے کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔
پولیس اسپتال میں متوفیہ کے ورثا سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے ۔