میلان میں ہونے والے اہم کوالیفائنگ میچ میں ناروے نے میزبان اٹلی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر شاندار انداز میں ٹورنامنٹ کا ٹکٹ کٹوالیا۔
میچ کے ابتدائی لمحات میں اٹلی نے روایتی انداز میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک گول کی برتری بھی حاصل کرلی، تاہم دوسرے ہاف میں ناروے نے میچ کا نقشہ یکسر بدل دیا۔
انتونیو نوسا اور ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل حملے کیے جس کے نتیجے میں ناروے نے چار گول اسکور کر کے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔
ناروے کی اس تاریخی کامیابی کے بعد ملک بھر میں شائقین نے زبردست جشن منایا، جبکہ میچ کو دیکھنے کے لیے ناروے کے شہزادہ، شہزادی اور ہزاروں شائقین میلان کے اسٹیڈیم میں موجود تھے، جنہوں نے اپنی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی پر کھلاڑیوں کا بھرپور حوصلہ بڑھایا۔