اپنے ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ انہوں نے کئی ایسے ’’بڑے معاوضے‘‘ ٹھکرائے جو ان کی قدروں اور اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے کیونکہ صرف پیسہ ان کے فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں دو بڑے فلمی منصوبوں سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ ان کے کیریئر میں صرف ایک ہی چیز ’’ناقابلِ سمجھوتہ‘‘ ہے، اور وہ ہے اپنے آپ سے ایماندار رہنا۔
انہوں نے کہا کہ جو چیز مجھے حقیقی محسوس نہ ہو وہ میرے لیے قابلِ قبول نہیں، بعض لوگ بہت پیسہ دے کر سمجھتے ہیں کہ بات بن جائے گی لیکن ایسا نہیں ہے۔
اپنی فنی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ پرانے فیصلوں پر آج بھی سوچنے پر مجبور ہوجاتی ہیں لیکن جو فیصلے آج کرتی ہوں وہ مجھے درست محسوس ہوتے ہیں۔