تاہم تحقیقات اور ریورس سرچ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک ڈرامائی/اسکرپٹڈ ریکارڈنگ ہے، جسے کانٹینٹ کریئٹرز نے سوشل میڈیا ریچ اور انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے تیار کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو کا دل پگھل گیا، بغیر ڈکیتی کیے واپس
فیکٹ چیک پوائنٹس:
ویڈیو میں اداکاری کے واضح اشارے موجود ہیں۔ ڈکیتی کا منظر، کرداروں کا ردعمل اور کیمرہ اینگل سب اسکرپٹڈ لگتے ہیں۔
کسی مستند خبر، تھانے یا سرکاری ریکارڈ میں اس ڈکیتی یا واقعے کی کوئی تصدیق موجود نہیں۔
یہ ویڈیو کسی حقیقی واردات سے متعلق نہیں بلکہ ڈرامائی مواد کے طور پر بنائی گئی ہے۔
کئی صارفین نے بھی تبصرے میں اسے ’’ایکٹنگ‘‘ اور ’’شوٹنگ سین‘‘ قرار دیا ہے۔
یہ ویڈیو حقیقی واقعہ نہیں بلکہ منظم انداز میں بنائی گئی ایک ڈرامائی ویڈیو ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا پر ویوز اور ریچ بڑھانا ہے۔