’’شہرت دماغ پر چڑھ گئی ہے‘‘ مشی خان کا طلحہ انجم کے بھارتی پرچم لہرانے پر سخت ردعمل

پاکستانی اداکارہ اور ہوسٹ مشی خان نے نیپال کنسرٹ کے دوران گلوکار طلحہ انجم کی جانب سے بھارتی پرچم لہرانے اور اسے جواز دینے پر سخت ردعمل دیا ہے۔

مشی خان نے اپنے انسٹاگرام ویڈیو پیغام میں کہا کہ لگتا ہے شہرت آپ (طلحہ انجم) کے دماغ پر چڑھ گئی ہے، ہمارے لوگوں میں عزت نفس کی کمی ہے جو ہم اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔

مشی خان نے کہا کہ پاکستانی فنکار محبت اور امن کی بات تو کرتے ہیں مگر بھارتی پرچم تھام کر لہرانا کسی طور مناسب نہیں خاص طور پر اُس وقت جب بھارت کی طرف سے پاکستان کی مسلسل توہین کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرادیا‏

انہوں نے کہا کہ آپ کو ایک بھارتی مداح نے پرچم پکڑایا اور آپ نے فوراً لہرا دیا، کندھے پر رکھا، بوسہ بھی دیا۔ اگر یہی کوئی بھارتی فنکار کرتا تو اس کے نتائج بالکل مختلف ہوتے۔

مشی خان کے مطابق امن کا پیغام دینا اچھی بات ہے لیکن اس کے نام پر خودداری کو قربان نہیں کرنا چاہیے۔ طلحہ انجم کو چاہیے تھا کہ پرچم لینے پر صرف شکریہ ادا کرتے اور اسے ایک طرف رکھ دیتے۔

مزید پڑھیں: میرے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا جواب  

سوشل میڈیا پر صارفین بڑی تعداد میں مشی خان کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ طلحہ انجم کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ مداحوں کے مطابق گلوکار کا عمل “خودداری کے خلاف” اور “حد سے زیادہ خوشامدانہ” تھا۔

یاد رہے کہ طلحہ انجم نے نیپال میں پرفارمنس کے دوران بھارتی پرچم نہ صرف لہرایا بلکہ اسے چوم کر کندھے پر بھی رکھا اور کہا کہ “آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی”۔

اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور گلوکار کو مسلسل شدید ردعمل کا سامنا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Similar Posts