پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی۔
بیرسٹرگوہر کا پھر اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی خواہش کا اظہار
جس پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بیک ڈور مذاکرات کا کوئی علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے سطحی پر بات کی ہے، پارٹی کا اعظم سواتی کی بات سے کوئی تعلق نہیں۔
اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ صرف ملک بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کی بھی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے۔‘
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی سے محبت کرتا ہے۔
جلد بات چیت ہوگی، اسٹیبلشمنٹ سے رابطے تو ہیں، رؤف حسن
ان کا کہنا تھا کہ قومی مفاہمت کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور بانی چیئرمین اس عمل میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔