سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستان کیخلاف زمبابوے کی بیٹنگ جاری

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ پاکستان کے خلاف زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے 17 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز اسکور کر لیے ہیں۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹیڈیوناشے مارومانی 30، برینڈن ٹیلر 14، رائن برل 8، ٹونی مُنیونگا 3 اور ٹاشنگا موزیکیوا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان سکندر رضا اور گریم کریمر بالترتیب 15 اور 2 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

Similar Posts