بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت اچانک ملتوی

بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کا دسمبر میں بھارت کا مجوزہ دورہ اچانک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نےاس کی تصدیق کی ہے۔ ان کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے باضابطہ خط کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل یہ وائٹ بال سیریز اب کسی نئی تاریخ میں شیڈول کی جائے گی۔

بھارتی خواتین کرکٹرز نے ورلڈ کپ جیتا تو مردوں سے زیادہ ’ریکارڈ‘ انعام ملے گا

بی سی بی کے ترجمان کے مطابق بھارتی بورڈ نے ملتوی کرنے کی واضح وجہ نہیں بتائی، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی اس فیصلے کا اہم سبب ہو سکتی ہے۔

سیریز کی اہمیت کے باعث اس فیصلے نے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ ون ڈے سیریز خواتین کی آئی سی سی ون ڈے چیمپئن شپ کے نئے سائیکل کا آغاز تھی، جبکہ بھارت کے لیے یہ ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) سے قبل آخری بین الاقوامی تیاری کا موقع تھا۔ بھارت نے رواں سال ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا، جس کے بعد یہ ان کی پہلی بڑی سیریز قرار دی جا رہی تھی۔

بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا

یہ میچز کلکتہ اور کٹک میں کھیلے جانے تھے۔


AAJ News Whatsapp

یہ پہلی بار نہیں کہ سیریز ملتوی ہوئی ہو۔ رواں سال کے اوائل میں بھارت کے مردوں کا بنگلادیش کا وائٹ بال دورہ بھی اگست 2025 سے بڑھا کر ستمبر 2026 کر دیا گیا تھا۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈ جلد نئی تاریخوں پر بات چیت کریں گے اور سیریز کو مستقبل میں ضرور شیڈول کیا جائے گا۔ شائقینِ کرکٹ اس اہم مقابلے کے دوبارہ اعلان کے منتظر ہیں۔

Similar Posts