ایک نیا پینڈورا باکس سینئر اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین روبی انعم نے اپنے ایک انٹرویو میں کھول دیا جس میں انھوں نے اداکارہ مشی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مشی خان نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا علی خان کی شادی کے بارے میں کچھ سخت باتیں کی تھیں جو شاید روبی انعم کو پسند نہ آئیں۔
روبی انعم نے مشی خان کے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ نبیہا کا نکاح ہوا اور شادی کی رسومات چل رہی تھیں کہ صبح 6 بجے محترمہ نے ویڈیو ڈال دی۔
روبی انعم نے کہا کہ مشی خان نے بہت جلد بازی سے کام لیا، نبیہا کی جیولری اصلی ہے یا نقلی یہ بحث فضول ہے۔
انھوں نے مشی خان کو مشورہ دیا کہ کسی کے خاص دن کو یوں خراب نہ کریں، اگر خود کی شادی کسی بھی وجہ سے نہیں ہوسکی تو دوسروں کی خوشی سے حسد نہ کریں۔
روبی انعم نے کہا کہ نے یہ بھی کہا کہ مشی خان ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور ایئر ہوسٹس سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ مشی خان پڑھی لکھی خاتون ہیں ان کے رشتے بھی آئے ہوں گے لیکن شادی نہیں کی تو یہ ان کی مرضی تھی۔
روبی انعم کے بقول لگتا ہے کہ مشی کان کو نبیہا کی شادی سے تکلیف ہوئی ہے کیونکہ اگر نبیہا کی جیولری جعلی بھی ہو تو بھی ان کو نبیہا کی خوشی خراب کرنے کا حق نہیں۔