براڈ نے انگلینڈ کو ایشز سیریز جیتنے کا طریقہ بتا دیا

سابق انگلش پیسر اسٹیورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ایشز امیدوں کا انحصار ابتدائی 2 میچز پر ہوگا تاہم ہمارے لیے سیریز جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میرے رائے میں اگر انگلینڈ پہلے دو میچز میں کوئی مثبت نتیجہ نہ نکال سکا تو سیریز کا کنٹرول آسٹریلیا کے ہاتھ میں چلے جائے گا، کیونکہ پھر میزبان سائیڈ کو جذباتی اور توانائی سے کھیلنے کا موقع مل جائے گا۔

اسٹیورٹ براڈ نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کی فاسٹ بولنگ لائن اَپ اس مرتبہ تیز ہے، اس میں مارک ووڈ، جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، جوش ٹونگ اور برائیڈن کارس شامل ہیں، ہماری یہی قوت کلیدی خصوصیت بن سکتی ہے۔

براڈ نے بطور خاص ایٹکنسن کی ستائش کی، جنھوں نے 13 ٹیسٹ میچز میں 63 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سابق پیسر کے مطابق وہ ایک مستقل بولر بن سکتے ہیں جو تیز بولرز کے ساتھ برابر رفتار پر کھیلنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

Similar Posts