بھارت کی آنے والی پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم کے ٹریلر میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لیاری کو جنگ کے میدان کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
فلم میں پاکستان کے پولیس افسر شہید اسلم چوہدری اور رحمٰن ڈکیت سمیت دیگر کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔
فلم کے ٹریلر میں پاکستان کی سابق پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔
ٹریلر میں رنویر سنگھ کو را ایجنٹ جبکہ سنجے دت کو شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم اور اکشے کھنہ کو رحمٰن ڈکیت کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔
پروپیگنڈا فلم کو آئندہ ماہ دسمبر کے آغاز میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اسکا ٹریلر ہی بالی ووڈ انڈسٹری کی جگ ہنسائی کی وجہ بن گیا ہے اور خود بھارت میں اس پر تنقید کی جارہی ہے۔