اس سوال کا جواب یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے دیا جو دنیا بھر کے شہروں میں رہنے، گھومنے اور جینے کے معیار کو جانچتا ہے۔
اسی پس منظر میں نے 2025 کے لیے 100 بہترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔ یہ ایک ایسی درجہ بندی ہے جو سیاحت، استحخام، معاشی کارکردگی، صحت اور سیکیورٹی سمیت کئی پیمانوں پر شہروں کو جانچتی ہے۔
رواں برس اس فہرست میں پیرس نے سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جو واقعی دنیا بھر کے مسافروں اور رہائشیوں کو اپنی چمک دمک سے متاثر کیے بغیر نہیں رہتا۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر لندن کو جگہ ملی جو ہمیشہ کی طرح عالمی فہرستوں کا مستقل حصہ رہا ہے۔ ٹوکیو، میلان، بارسلونا، نیویارک اور ایمسٹرڈیم بھی شامل ہیں۔
مگر اصل دلچسپی اس بات میں ہے کہ ایشیا میں کون سا شہر سب سے آگے نکلا؟ عالمی فہرست میں تیسرے نمبر پر آنے والا ٹوکیو ایشیا کا سب سے بہترین شہر قرار پایا۔
ٹوکیو کو یہ اعزاز کیوں نہ ملتا کہ اپنی اپنی بےمثال صفائی، جدید ٹیکنالوجی، محفوظ ماحول اور منفرد ثقافت کے باعث یہ شہر سب سے منفرد اور یکتا ہے۔