آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے اپنی کابینہ کے وزرا سے حلف لیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر آزاد کشمیر حکومت کے دو مشیروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، جن سے حلف وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے لیا۔ مجموعی طور پر کابینہ میں 16 وزرا اور 2 مشیر شامل ہیں، جس کے ساتھ نئی حکومت کی ٹیم کی تشکیل کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

Similar Posts