لاہور میں پولیس نے مختلف کمپنیوں سے فراڈ کرنے والے7ملزمان گرفتار کر لئے۔
ملزمان سے لاہور کی تاریخ کی سب سے زیادہ تقریبا 24 کروڑ نقدی اور 18 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا بھی برآمد کر لی گئی۔ یہ بات ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔
پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، 17 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کروشیا سے گرفتار
پنجاب پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آگیا،جعلی بھرتیوں کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ او سی یو ماڈل ٹاؤن نےمختلف کمپنیوں سے فراڈ کرنے والے7ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تقریبا 24کروڑ نقد برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ملزمان سے 18 لاکھ مالیت کا کپڑا بھی برآمد کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان مشہور کمپنیوں میں ملازمت اختیار کرتے اور فراڈ کرکے فرار ہو جاتے،
پولیس کا کہناہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع کی کارہی ہے۔