آئینی عدالت کا ججز ٹرانسفر کیس میں انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کیلیے مقرر کرنے کا فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، جسٹس عامر فاروق بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس عامر فاروق ججز کی درخواست پر بطور چیف جسٹس ہائی کورٹ رائے کا اظہار کر چکے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ ججز اور بار ایسوسی ایشنز نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

پانچ رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ و سنیارٹی درست قرار دی تھی۔

Similar Posts