ٹرمپ کے سعودی ولی عہد کو عشائیے کی ایک ’قیمتی سیلفی‘ نے دنیا بھر میں دھوم مچادی

امریکا کے مشہور زمانہ وائٹ ہاؤس کی گہماگہمی اس بار بہت مختلف تھی جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، صدر ٹرمپ کے مہمان بنے تھے۔

واشنگٹن میں ہونے والے اس شاندار سرکاری عشائیے نے نہ صرف سیاسی اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچائی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ برپا کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس کے ایسٹرن روم میں پرتکلف عشائیہ دیا تھا۔

جس میں دنیا بھر کی مشہور ترین شخصیات ایک ہی چھت تلے جمع ہو گئیں۔ لیکن اصل سرخی تب بنی ایک غیر معمولی سیلفی جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

جب پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار اور سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی جیب سے فون نکالا اور ایک سیلفی لی۔

 اس سیلفی کو دنیا کی سب مہنگی سیلفی بھی کہا جاسکتا ہے کیوں کہ اس تصویر میں امیر ترین شخصیات ایک ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

اس سیلفی میں سیاست، بزنس، ٹیکنالوجی اور کھیل کے بڑے بڑے نام ایک ہی فریم میں نظر آ رہے تھے۔ جن کی مجموعی دولت 700 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔

ایلون مسک اور امریکی وزیر تجارت سمیت کئی عالمی شخصیات شامل تھیں جب کہ پس منظر میں امریکی میرینز کا بینڈ اور وائٹ ہاؤس کی شاندار سجاوٹ نے حسن دوبالا کردیا تھا۔

یہ سیلفی جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ یہاں تک کہ رونالڈو کی موجودگی پر صدر ٹرمپ نے ازراہ مذاق یہ بھی کہا کہ آپ نے آکر میرے بیٹے کی نظر میں میری عزت اور بڑھا دی۔

 

Similar Posts