حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او بہاول نگر سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں شوہر سمیت سسرال کے چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، سسرال والوں نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے فرانزک ٹیسٹ اور ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر اسے قتل کا مقدمہ قرار دے دیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے پولیس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تفتیش شفاف، میرٹ پر مبنی اور کسی بھی قسم کے دباؤ کے بغیر مکمل کی جائے جبکہ اصل حقائق کو سامنے لانے اور متاثرہ خاندان کو فوری انصاف دلانے پر زور دیا۔
حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کو خواتین کے تحفظ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد اور جان لیوا حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
اصل حقائق سامنے لانا اور انصاف دلانا ہماری اولین ترجیح ہے متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ایسے واقعات میں کوتاہی یا تاخیر کسی قیمت پر برداشت نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور مجرموں کو سخت ترین قانونی انجام تک پہنچایا جائے گا، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔