فورم سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت لڑنے کو تیار تھے اور مجھے ایٹمی ہتھیاروں کی بو آ رہی تھی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے انہیں خبردار کیا کہ جنگ روکو ورنہ 350 فیصد ٹیرف لگا دوں گا اور تم امریکا کے ساتھ تجارت کی خواب دیکھنا بھی بھول جاؤ گے۔
انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مشیروں نے کہا آپ ایسا نہیں کر سکتے تو میں نے جواب دیا دیکھ لو کر رہا ہوں، ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں جانیں داؤ پر تھیں، اور نیوکلیئر دھول لاس اینجلس تک پہنچ جاتی۔
ان کے مطابق انہوں نے دونوں ممالک کو پیغام دیا کہ امن کرو تو بہترین تجارتی ڈیلز تیار ہیں، اس پر بھارتی وزیراعظم نے مجھے فون کیا اور کہا کہ وہ لڑائی میں نہیں پڑیں گے۔
ٹرمپ نے فخر سے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کال کر کے شکریہ ادا کیا اور کہا آپ کو پتا نہیں، آپ نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچا لیں۔