اپنے پروگرام میں جرائم اور اس میں ملوث افراد کو منفرد طریقے سے بے نقاب کرنے والے اقرار الحسن کے پاکستان میں ہزاروں مداح ہیں۔
انہوں نے گزشتہ انٹرویو میں اپنے معاشی حالات کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہیں اور مستقبل میں اپنا گھر بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔
اقرار الحسن نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنا گھر نہیں خریدار اور ہمیشہ سے ہی کرائے کے گھر میں رہے جبکہ صحافتی کیریئر کا آغاز بھی کرایے کے گھر سے کیا جبکہ اُن کا تعلق متوسط خاندان سے ہے۔
اینکر نے بتایا تھا کہ انہوں نے کیریئر کے دوران بہت زیادہ جدوجہد کی اور اسی وجہ سے وہ اپنا گھر نہیں بناسکے جبکہ وہ جلد اپنا گھر بناکر اس میں شفٹ ہوجائیں گے۔
اقرار الحسن لاہور میں تین بیگمات قرت العین، عروسہ، فرح اور بیٹے پہلاج کے ساتھ ایک ہی علاقے کے علیحدہ علیحدہ گھروں میں رہتے ہیں۔
اب انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے معاشی حالات کے حوالے سے یوٹرن لیتے ہوئے اپنی جائیداد، اثاثوں اور تنخواہ کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے معاشی طور پر ہر چیز سے نوازا اور میں نے اپنا ہر جائز خواب پورا کیا، میں نے ایک گھر خریدار جس کا تعمیراتی کام جاری ہے اور وہ جلد مکمل ہوجائے گا۔
اقرار نے بتایا کہ اُن کے اس گھر کا رقبہ دو کنال جبکہ یہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع ہے جبکہ ایک کنال کا ایک اور پلاٹ بھی اُن کے پاس ہے جسے انہوں نے رہائش نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے مقصد کیلیے رکھا ہوا ہے۔
اقرار نے کہا کہ ’میری تینوں بیگمات اللہ کا شکر ہے بہت اچی ہیں اور وہ آپس میں کوئی مقابہ بھی نہیں کرتیں، ہم اسی طرح سے ہنسی خوشی زندگی گزارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیریئر کا آغاز لاہور سے کیا اور یہاں پر رپورٹنگ کے دوران کرائے کے گھر میں بھی رہائش کی تھی۔