کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کو اچانک روک دیا گیا

کراچی اور پشاور سے کوئٹہ جانے والی دو ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر اچانک روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی آنے والی بولان ایکسپریس کو جیکب آباد میں روکا گیا ہے۔

ریل سروس سیکیورٹی خدشات کے باعث معطل کی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چمن پسنجر اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔

Similar Posts