باہمی تعاون کے فروغ کیلئے کینیڈا میں’اوپن‘ سالانہ کانفرنس منعقد، پاک،پاکستانی ہائی کمشنر شریک

کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے ٹورانٹو میں منعقد ہونے والی آرگنائزیشن آف پاکستانی انٹرپرینیورز (اوپن) کی سالانہ بزنس کانفرنس میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس کا مقصد جدت، باہمی تعاون اور مستقبل پر مبنی کاروباری وژن کو فروغ دینا تھا۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان اور کینیڈا کی معیشتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے میں کاروباری برادری کی اہمیت پر زور دیا۔

اوپن ٹورانٹو کے اس اہم ترین پروگرام میں کینیڈا بھر سے تقریباً ایک سو پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات، ایگزیکٹوز، سرمایہ کار اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع ’دی انٹرپرائز آف ٹومارو: واٹ وِل یو بلڈ‘ تھا جس کا مقصد جدت، باہمی تعاون اور مستقبل پر مبنی کاروباری وژن کو فروغ دینا تھا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان اور کینیڈا کی معیشتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے میں کاروباری برادری کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان میں ابھرتے ہوئے تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں کا ذکر کیا اور یقین دلایا کہ ہائی کمیشن اور تینوں قونصل خانے کاروباری طبقے کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے تاکہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

Similar Posts