پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ گروپ بننے نہیں جارہا، عاطف خان

0 minutes, 0 seconds Read

پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر عاطف خان نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ، علیمہ خان اور دیگر نے ان سے رابطہ کیا اور ہدایت کی کہ پارٹی کے اندر کے معاملات سامنے نہ لائیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے پارٹی فنڈز کے دعوے کا نہیں معلوم، ان کا اگر میرے ساتھ اختلاف ہے تو ٹھیک ہے لیکن اسد قیصر، شکیل خان کے خلاف بات نہیں ہونی چاہیے۔

محمد عاطف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ گروپ بننے نہیں جارہا، پارٹی میں اختلاف ہوتا ہے، لیکن بانی کی رہائی پر کوئی سمجھوتا نہیں۔

پشاور ریجن کے صدر نے کہا کہ وزیر اعلی گنڈاپور کا میرے ساتھ اختلاف ہے تو صحیح ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصرنےعلی امین گنڈا پور کے بیانات پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

ادھر عاطف خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کے بعض پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف بیان کے ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، ہمیں بھی حق حاصل ہے کہ علی امین گنڈاپور کے بیان کا جواب دیں۔

عاطف خان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریکِ کو نقصان پہنچے گا، بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔

Similar Posts