تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کمیٹی کی منظوری دے دی۔
ناٸب وزیر اعظم اسحاق ڈار کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جس کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اب تک کے ممکنہ پلان اور گیمز کی تیاریوں کا جاٸزہ لیا جائے گا۔ گیمز کے اخراجات، اسپورٹس انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی پر بھی غور ہوگا۔
گیمز کے انعقاد پرکمیٹی اپنی حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔
وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، رانا ثناءاللہ، سینٸر وزیر مریم اورنگزیب، صدر پی او اے عارف سعید اور رانا مشہود احمد خان کمیٹی میں شامل ہیں۔
دفاعی اداروں اور وزرائے اعلیٰ کے نماٸندے بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ، خزانہ اور داخلہ کے وفاقی سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آئندہ سال جنوری میں سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمز 23 سے 31 جنوری تک کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔