اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 2ملزم گرفتار

ینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 56.750 کلوگرام منشیات برآمد کرکے2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب رکشہ سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دیگر کارروائیوں میں جناح ایئرپورٹ کراچی سے دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں رکھی اسپغول کی بوتل سے 0.150 کلوگرام کوکین برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گوادر چربدر کوسٹل لائن پسنی کے قریب چھپائی گئی 30 کلو گرام ہیروئن اور 23 کلو گرام آئس برآمد کرلی۔

کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts