سہ ملکی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل آئیں گے

سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں زمبابوے کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ کل زمبابوے کے خلاف کھیلے گی جبکہ چوتھا میچ 27 نومبر کو سری لنکا کے خلاف شیڈول ہے۔

سیریز کا فائنل 29 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Similar Posts