سپر ہائی وے ذکریہ گوٹھ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق سپرہائی وے ذکریہ گوٹھ میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تاہم ملیر کینٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ایک شہری شاہد موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا اور زخمی کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈمپر کے گرفتار ڈرائیور کی شناخت فضل کے نام سے کی گئی، پولیس نے ڈمپر کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔