ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ راولپنڈی میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے 129 رنز کا ہدف 3 کے وکٹ کے نقصان پر 15 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کیا۔

اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 80 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے اس دوران 6 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 20، بابراعظم 16اور کپتان سلمان علی آغا صفر رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان نے 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے چیمرا نے 2 اور شانکا نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے جانتھ لیانا نے 41 رنز بنائے، کوشال پریرا 25 رنز بنا کر نمایاں رہے، کامل مشہارا 22 اور پتھم نسانکا 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔



AAJ News Whatsapp


پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا گیا تھا۔ جبکہ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی۔ شاہین آفریدی پاؤں کی انجری کا شکار ہوکر میچ سے باہر ہوگئے ان کی جگہ سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ کل زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔

Similar Posts