کراچی، پانی کے ستائے لوگوں کا خواتین سمیت ناگن چورنگی پمپنگ اسٹیشن پر رات گئے دھاوا

شہر قائد کے نارتھ کراچی سیکٹر 11-ای کے رہائشیوں نے پانی کی شدید قلت کے خلاف کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ناگن چورنگی پمپنگ اسٹیشن پر رات گئے دھاوا بول دیا۔

مظاہرین جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی نے “پانی دو، پانی دو” کے نعرے لگاتے ہوئے عملے پر تشدد کی کوشش کی، جس سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

ایک ماہ سے زائد عرصے سے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مایوس شہریوں نے پانی ٹینکروں پر انحصار کرنا ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا۔

اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ ایک ماہ ہوگیا واٹر کارپوریشن والے پانی نہیں دے رہے اور پانی خرید کر استعمال کرنا ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔

Similar Posts