پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات لاہور میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے خضر حیات کچھ عرصے سے علیل تھے۔
وہ 70 کی دہائی میں امپائرنگ کی طرف آئے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ڈومیسٹک میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔
خضر حیات نے 1978 سے 1996 تک 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جن میں 1987، 1992 اور 1996 کے ورلڈکپ کے میچز بھی شامل ہیں۔
خضر حیات امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی بطور جنرل مینیجر منسلک رہے۔