میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیونیکیشن منسٹر داتوک فہمی فاضل نے کہا ہے کہ 16 سال سے کم عمر افراد کو اگلے سال سے نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے تمام پلیٹ فارمز پر e-KYC سسٹم لاگو کیا جائے گا، یعنی رجسٹریشن کے دوران شناختی دستاویزات جیسے MyKad، پاسپورٹ یا ڈیجیٹل آئی ڈی کی بنیاد پر عمر کی تصدیق ہوگی۔
کابینہ یہ فیصلہ اس وجہ سے کرنے جارہی ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر کم عمر بچوں کے لیے نقصان دہ مواد، سائبر بُلِنگ اور دوسری خطرناک صورتِ حال بڑھ رہی ہیں۔
فہمی فاضل کے مطابق یہ اقدام آن لائن سیفٹی ایکٹ کے دائرے میں ہے جو 1 جنوری 2026 کو نافذ ہوگا۔ کچھ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ پابندی “ضرورت مند قدم” ہے تاکہ بچوں کو آن لائن نقصان دہ اثرات سے بچایا جائے۔