پرتھ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ 1921 کے بعد یہ پہلا ایشیز ٹیسٹ ہے جس کا فیصلہ دو روز کے اندر ہوگیا۔
ایک جانب آسٹریلیا کو سیریز میں بہترین آغاز ملا ہے تو دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہو گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پہلے سے خسارے کا شکار کرکٹ آسٹریلیا کو تیسرے اور چوتھے دن کے ٹکٹ کی مد میں تقریباً 3 ملین آسٹریلوی ڈالر (پاکستانی 54 کروڑ روپے سے زائد) کے نقصان کا اندیشہ ہے۔
Just weeks after forecasting a record year ahead, Cricket Australia is facing a multi-million dollar drain from the rapid-fire two-day Ashes opener https://t.co/S3daAkKrRd
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 23, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیسرے دن کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے۔
واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ ماہ ہی 2024-25 مالی سال کے لیے 11 ملین آسٹریلوی ڈالر سے زائد کے خسارے کا اعلان کیا تھا۔