ایف آئی اے کی بڑی کاررائی،غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا

ایف آئی اے امیگریشن  نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے مسافر کو آف لوڈ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا ہے۔

 ایف آئی اے نے مسافر کو حراست میں لے کر کمپوزٹ سرکل گوجرانولہ کے حوالے کردیا ہے۔ 

حکام کے مطابق  امیگریشن حکام نے فلائٹ PK-713 کے مسافر محمد عثمان کو  امیگریشن کلیرینس کے دوران چیک کیا تو  معلوم ہوا کہ مسافر مختلف ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور اسے رواں سال اٹلی سے غیر قانونی ہجرت پر ڈیپورٹ بھی کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑتال پر مسافر کے موبائل فون سے ٹیمپرڈ شدہ ریزیڈنٹ کارڈ بھی برآمد ہوا جس کی تاریخِ تنسیخ میں تبدیلی کی گئی تھی۔

حکام کے مطابق ملزم سعودی عرب سے جعلی دستاویزات کے ذریعے یورپ جانے کا ارادہ رکھتا تھا جسکو آف لوڈ کرکے  مزید قانونی کارروائی کے لیے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts