کراچی میں رواں ماہ 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا، واٹر کارپوریشن

کراچی میں واٹر کارپوریشن نے نومبر میں پانی کی کمی اور بجلی بندش کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش کے باعث 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی میں کل 132 گھنٹے 20 منٹ کی بجلی معطلی سے 42 کروڑ گیلن پانی کی کمی ہوئی جبکہ ڈملوٹی میں 146 گھنٹے کی بجلی معطلی سے 111 ملین گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن میں 335 ملین گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح حب اور پپری پمپنگ اسٹیشنز میں 66 لاکھ گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

واٹر کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن میں 20 لاکھ گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا۔

ترجمان کے مطابق نومبر میں مسلسل بجلی کی بندش سے مرکزی پمپنگ اسٹیشنز پر آپریشن کئی گھنٹے رکا رہا، مرکزی پمپنگ اسٹیشنز کے لیے مستقل، مستحکم اور بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے مطالبہ کیا کہ بار بار کیبل فالٹس سے پمپنگ مشینری کو پہنچنے والے نقصانات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔

Similar Posts